پاکستان اور آسٹریلیا ویمنز کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ (آج) کھیلا جائے

پاکستان اور آسٹریلیا ویمنز کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ (آج) کھیلا جائے

  

گولڈ کوسٹ (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ (آج) اتوار کو گولڈ کوسٹ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو چار میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 3 ستمبر جبکہ چوتھا اور آخری میچ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -