انگلینڈ بھارت کے درمیان میچ میں مشکوک شخص کی موجودگی کا انکشاف

انگلینڈ بھارت کے درمیان میچ میں مشکوک شخص کی موجودگی کا انکشاف

  

کارڈف(آن لائن) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ کے دوران سیکورٹی حکام نے تماشائیوں میں موجود ایک شخص کو میچ فکسنگ کرنے کے شبے میں گراﺅنڈ سے باہر نکال دیا۔ اب سیریز کے بقیہ میچز کے دوران اینٹی کرپشن یونٹ عملے کی جانب سے مزید سخت اقدامات کی توقع ہے۔ انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک شخص کو جو دو لیپ ٹاپ اور موبائل فون استعمال کررہا تھا اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا، مبینہ طور پر وہ برصغیر میں موجود بک میکرز کو میچ کے بارے میں معلومات فراہم کررہا تھا۔ غیرقانونی جوئے اور میچ فکسنگ کے سدباب کےلیے اب کرکٹ میچز براہ راست نشر نہیں کیے جارہے ، بال ٹوبال ایکشن اب پانچ سے 15 سیکنڈز کے وقفے سے ناظرین کے لیے پیش کیا جاتا ہے، تاہم بک میکرز اور شرطیں لگانے والے ان لوگوں سے لمحہ بہ لمحہ تفصیلات معلوم کرتے رہتے جو میچز کے دوران گراﺅنڈ میں موجود ہوتے ہیں۔ ای سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرس واٹس کے مطابق مذکورہ فرد میچ کیلیے خریدے گئے ٹکٹ پر درج شرائط کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تھا۔

 تاہم اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکا کہ وہ خود کسی کرپشن میں ملوث تھا لیکن اس کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جاسکتا ہے کیوں کہ وہ میدان سے باہر معلومات بھیج رہا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -