یوکرائن میں روسی فوج کے خلاف کسی عسکری کارروائی کا امکان نہیں ہے،انٹرویو
ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے پہلی بار روس نواز علیحدگی پسند باغیوں کو نووروسیا یا جدید روس کہہ کر مخاطب کیا ہے۔ جمعہ کوپوٹن کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ولادیمیر پوٹن نے علیحدگی پسند گروپوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھیرے میں موجود یوکرائنی فوجیوں کے لیے انسانی بنیادوں پر ایک راستہ کھول دیں۔ پوٹن نے کہا کہ یہ اقدام انسانی جانوں کے غیر ضروری ضیائع سے بچنے کے لیے ناگزیر ہے۔ پوٹن نے باغیوں کی طرف سے یوکرائن کی فوج کے خلاف آپریشن کو باغیوں کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کییف حکومت سے کہا ہے کہ وہ اپنی مہم بند کرے اور باغیوں کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے۔