مصر کو جلد ہی جنگی ہیلی کاپٹر مل جائیں گے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری

مصر کو جلد ہی جنگی ہیلی کاپٹر مل جائیں گے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (آن لائن )امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے مصری ہم منصب سامع شکوری سے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت جلد ہی قاہرہ کو دس اپاچی ہیلی کاپٹرز فراہم کر دے گی۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کیری نے گذشتہ روز شکوری سے ٹٰیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ واشنگٹن نے کہا ہے کہ وہ اپریل میں جزیرہ نما سینائی میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لیے امدادی رقوم کی فراہمی بحال کر دے گا۔

مزید :

عالمی منظر -