افراتفری جاری رہی توملک میںخانہ جنگی کا خطرہ ہے،لیبیا

افراتفری جاری رہی توملک میںخانہ جنگی کا خطرہ ہے،لیبیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں لیبیا کے سفیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے ملک میں افراتفری اسی طرح جاری رہی تو ایک وسیع خانہ جنگی کا خطرہ ہو گا۔لیبیا کے سفیر ابراہیم دباشی نے ایک انٹرویومیں کہاکہ انہوں نے ہمیشہ خانہ جنگی کے امکان کو رد کیا ہے لیکن اب صورت حال تبدیل ہو گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ لیبیا میں اب صورت حال بدل کر بہت پیچیدہ ہو گئی ہے۔لیبیا کے سفیر نے کہا ماضی میں سلامتی کےلئے خطرے والے واقعات اتنی بڑی تعداد میں پیش نہیں آ رہے تھے، اب ہر طرف سے بھاری اسلحہ استعمال ہو رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -