وزیر اعظم پاکستان کاترک ہم منصب کو عہدے سنبھالنے پر مبارکبار

وزیر اعظم پاکستان کاترک ہم منصب کو عہدے سنبھالنے پر مبارکبار

  

استنبول (نیٹ نیوز، آئی این پی)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ترکی کے وزیر اعظم ڈاکٹراحمد داو¿د اوغلو کو حکومت، عوام اور اپنی طرف سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکبار پیش کی ہے۔ ترکی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے ترک ہم منصب کیلئے نیک جذبات اور خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا عہدہ سنبھالنے پر پاک ترک بھائی چارے تعلقات کو مزید تقویت دی جائے گی اور ترک حکومت پاکستانی کی ترقی اور امن و استحکام کیلئے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں معاشی خوشحالی اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ اور خطے میں امن کی بحالی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دینگے۔ آئی این پی کے مطابق وزیر اعظم ڈاکٹراحمد داو¿د اوغلو نے گزشتہ روز اپنی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا۔ اس کابینہ میں زیادہ تر ارکان وہی ہیں، جو سابق وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن کے وزراءتھے۔ داو¿د اوغلو نے کہا ہے کہ وہ صدر کا عہدہ سنبھالنے والے ایردوآن کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ایردوآن کے قریبی ساتھی داو¿د اوغلو کو وزیر اعظم کے عہدے پر حتمی طور پر فائز ہونے کے لیے ابھی پارلیمان سے منظوری ملنا باقی ہے

مزید :

عالمی منظر -