روس :اناج کی ریکارڈ مقدار کی برآمد متوقع

روس :اناج کی ریکارڈ مقدار کی برآمد متوقع

  

ماسکو(اے پی پی) رواں برس روس سے اناج کی ریکارڈ مقدار کی برآمد متوقع ہے۔ روس کی وزارت زراعت نے کہا ہے کہ روس رواں برس 2 کروڑ 75 لاکھ سے 3 کروڑ ٹن اناج برآمد کرے گا۔ وزیر زراعت نکولائی فیو دو روو نے کہا کہ اس سال روس بھر میں کم از کم 10 کروڑٹن اناج جمع کیا جائے گا۔ شعبہ زراعت سے متعلق تجزیاتی ادارے پروزیرنو کے مطابق روسی اجناس کی برآمد سے متعلق پچھلا ریکارڈ 2012ءمیں قائم کیا گیا تھا جب روس سے 2 کروڑ 70 لاکھ ٹن اناج برآمد کیا گیا تھا۔

مزید :

کامرس -