جنوبی کوریا : 2022تک تمام کمپنیوں کیلئے ریٹائر منٹ پنشن سکیم ضروری قرار

جنوبی کوریا : 2022تک تمام کمپنیوں کیلئے ریٹائر منٹ پنشن سکیم ضروری قرار

  

سیﺅل (اے پی پی) جنوبی کوریا میں 2022تک تمام کمپنیوں کیلئے ریٹائر منٹ پنشن سکیم چلانا ضروری قرار دے دیا گیا۔ جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ چوٹی کیونگ ہوان نے اپنے ایک اعلان میں کہا ہے کہ ملک کے تمام ادارے اپنے ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ پنشن سکیم متعارف کرائیں جن کو مرحلہ وار 2022تک تمام سیکٹرز کے اداروں میں متعارف کرانا ضروری ہوگا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ابتداءمیں ریٹائرمنٹ پنشن سکیم متعارف کرانے کی پابندوہ کمپنیاں ہونگی جن کے ریگولر یا باضابطہ ملازمین کی تعداد 300یا اس سے زائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سکیم یکم جنوری 2016ءسے قابل عمل ہوگی اور اس سکیم کی کوریج 2022ءتک ان اداروں تک بھی پہنچ جائے گی جن کے ریگولر ملازمین کی تعداد 10ہوگی ۔ وزیر نے کہا کہ چھوٹے کاروبار جن کے ملازمین کی تعداد30سے کم اور آمدنی 1380 ڈالر ماہانہ یا اس سے کم ہوگی کو اس سکیم کیلئے حکومت کی طرف سے مالیاتی تعاون حاصل ہوگا۔

 جنوبی کوریا میں تین قسم کے بڑے پنشن نظام کام کر رہے ہیں جن میں پبلک ، ریٹائرمنٹ اور انفرادی پنشن نظام شامل ہیں۔ ریٹائرمنٹ پنشن کو 2005ءمیں متعارف کرایا گیا تھا۔

مزید :

کامرس -