یوکرین‘ ڈونسٹک میں ریلوے اسٹیشن پر راکٹ حملے، 4 افراد زخمی
ڈونسٹک(آئی این پی)یوکرین کے شہر ڈونسٹک میں ریلوے اسٹیشن پر باغیوں کی جانب سے کئے جانے والے راکٹ حملوں میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔دونسٹک میں ہونے والے حملوں میں ریلوے اسٹیشن کی عمارت کو نقصان پہنچا اور چار افراد زخمی ہوئے جن کو پرائیوٹ گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ٹریک کے تباہ ہونے سے ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔ دوسری جانب میلان میں منعقد اجلاس میں یورپی یونین نے یوکرین تنازع میں ملوث ہونے کی بنیاد پر روس پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم ممکنہ پابندیوں کی نوعیت پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ جرمنی نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی یوکرین کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔
یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہوا، جب ایک روز قبل ہی نیٹو نے کہا تھا کہ مشرقی یوکرین میں ایک ہزار روسی فوجی موجود ہیں۔ روس نے نیٹو کے ایسے تمام تر الزامات کو مسترد کردیا تھا