آئی ایم ایف ایبولاوائرس سے متاثرہ ممالک کواضافی امدادے گا

آئی ایم ایف ایبولاوائرس سے متاثرہ ممالک کواضافی امدادے گا

  

واشنگٹن (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایبولا وائرس سے متاثرہ مغربی افریقی ممالک کیلئے اضافی مالی امداد پر غور شروع کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کے جاری بیان کے مطابق مغربی افریقی ممالک گنی، سرالیون اور لائبیریا میں ایبولا وائرس کے باعث معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے تینوں مغربی افریقی ممالک کو اضافی مالی امداد فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ گنی ، لائبیریا اور سرالیون کو غربت کے خاتمے کیلئے پہلے ہی آئی ایم ایف پروگرام کے تحت فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ ان ممالک میں خطرناک جان لیوا مرض ایبولا وائرس کے باعث 1500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ آئی ایم ایف نے ایوارڈ کے مطابق تینوں ممالک میں ایبولا وائرس سے میکرواکنامکس اور سماجی اثرات سامنے آئے ہیں اور معاشی شرح نمو میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے ۔

جبکہ اس سے غربت میں اضافے کا خدشہ بھی پیدا ہوا ہے۔

مزید :

کامرس -