پیرو کا تجارتی خسارہ دوگنا اضافے کے ساتھ 2.51 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا

پیرو کا تجارتی خسارہ دوگنا اضافے کے ساتھ 2.51 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیما (اے پی پی) جنوبی امریکی ملک پیرو کا تجارتی خسارہ دوگنا اضافے کے ساتھ 2.51 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ پیرو کی وزارت خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حکومت نے تجارتی خسارہ کو مجموعی قومی پیداوار کا 4.8 فیصد کی سطح پر لانے کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم یہ شرح اضافے کے ساتھ 7.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیرو میں رواں سال غیر ملکی اثاثوں کی فروخت سے 900 ملین ڈالر حاصل ہونگے جس سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزارت خزانہ نے رواں سال اپریل میں جاری کردہ اپنی رپورٹ میں تجارتی خسارہ 1.03 ارب ڈالر رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا جو اب بڑھ کر 2.51 ارب ڈالر ہو گیا ہے جبکہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران تجارتی خسارہ 2.43 ارب ڈالر رہا۔
(mik/tar/nmq 1303:14)

مزید :

کامرس -