ماہرین زراعت نے ٹھنڈی ہواﺅں کو فصلات کیلئے مفید قرار دے دیا

ماہرین زراعت نے ٹھنڈی ہواﺅں کو فصلات کیلئے مفید قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا (اے پی پی)ماہرین زراعت نے ٹھنڈی ہواﺅں کو فصلات کیلئے مفید قرار دیا ہے اور کہاہے کہ چونکہ حالیہ شدید گرم موسم ، سخت حبس اور ماحولیاتی تغیرات کے باعث کپاس ، دھان ، کماد ، سبزیوں ، پھلوں ، چارہ جات کی فصلیں شدید جھلساﺅ کا شکار تھیں لہٰذا مون سون کی حالیہ بارشوں کے بعد ٹھنڈی ہواﺅں کے چلنے سے حبس اور گرم لو کے اثرات میںکچھ کمی واقع ہوئی ہے جس کے فصلات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ کپاس کی فصل پر گرمی کی شدت کی وجہ سے رس چوسنے والے کیڑوں بالخصوص سفید مکھی ، سبز تیلا ، تھرپس ، مائٹس وغیرہ کاحملہ بڑھ رہاتھااور وائرس میں مسلسل شدت بھی مشاہدے میں آ رہی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ اب ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور معتدل بارشوں کے باعث فصلات کو کافی حد تک فائدہ پہنچے گا جس سے بہتر پیداوار حاصل ہونے کا بھی امکان ہے۔

مزید :

کامرس -