کھجور کے نئے باغات لگانے کے لئے زیربچہ ستمبر اور اکتوبر میں لگانے کی ہدایت
ملتان (اے پی پی) کھجور کے نئے باغات لگانے کے لئے زیربچہ ستمبر اور اکتوبر میں لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ زراعت ملتان کے مطابق پنجاب میں مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور جھنگ کھجور پیدا کرنے والے علاقے ہیں۔ ستمبر اکتوبر کے مہینوں میں ان علاقوں میں کھجور کے پودوں سے زیربچے علیحدہ کئے جاتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پودے لگانے سے 10تا 15دن قبل 3x3کا گڑھا بناکر بھل سے بھر دیں اور پانی لگادیں۔ پودا لگاتے وقت دیمک سے بچاﺅ کے لئے مناسب دوائی کا استعمال کریں۔کھجور کے زیر بچہ کا وزن 10سے 15کلوگرام ہونا چاہئے۔ پودا لگانے کے بعد گاچے کو باندھیں اور پودا ہلنا نہیں چاہئے اور تنے کے ساتھ تھوڑی سی مٹی لگادیں۔ پودا لگانے سے پہلے اس کی جڑیں 10سے 12گھنٹے پانی میں رکھیں۔ پودا لگانے کے بعد دیمک اور کیڑوں سے بچاﺅ کے لئے مناسب زہر زمین میں ڈالیں اور سپرے کریں۔