نئی کاٹن پالیسی کےبعد دھاگے کی پیداوار اور بر آمدات بڑھ گئیں

نئی کاٹن پالیسی کےبعد دھاگے کی پیداوار اور بر آمدات بڑھ گئیں

  

                    کراچی(آئی اےن پی) چین کی نئی کاٹن پالیسی کے باعث پاکستان میں سوتی دھاگے کی پیداوار اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 2011سے لیکر چین نے ملک میں سوتی دھاگے کے اسٹاک میں اضافہ کیلئے اقدامات کرنا شروع کئے تھے۔چینی حکومت کی جانب سے کپاس کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے نتیجہ میں چین نے مختلف ممالک سے سوتی دھاگے کی درآمدا کو ترجیح دینا شروع کردی ہے،۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2011سے لیکر مالی سال 2014کی پہلی ششماہی کے اختتام تک پاکستان نے صرف چین کو 3ارب 50 کروڑ ڈالر کا سوتی دھاگہ برآمد کیا ۔

 

مزید :

کامرس -