ملک بھر میں چینی کی ماہانہ کھپت 3 لاکھ 90 ہزار ٹن پہنچ گئی

ملک بھر میں چینی کی ماہانہ کھپت 3 لاکھ 90 ہزار ٹن پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

          اسلام آباد (آئی این پی)رواں سال کرشنگ سیزن کے دوران ملک میں چینی کی ماہانہ کھپت 3 لاکھ 90 ہزار ٹن ہے جبکہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے 15 مئی 2014تا نومبر 2014کے عرصہ کے دوران 23 لاکھ 40 ہزار ٹن چینی کی ضرورت ہوگی۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے تین صوبوں کی شوگر ملوں کے پاس 34 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی کا اسٹاک موجود ہے، اس لئے ملکی ضروریات کی تکمیل کے بعد تقریبا10 لاکھ ٹن چینی کا اضافی ذخیرہ موجود ہے ، جس کو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کے استحکام میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ پنجاب میں قائم شوگر ملز کے پاس 19 لاکھ 27 ہزار ٹن جبکہ سندھ میں 13 لاکھ 28 ہزار ٹن اور خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ ٹن چینی کا اسٹاک موجود ہے۔

 

مزید :

کامرس -