طاقت کا بے جا استعمال نہیں ہو گا، قانون توڑنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی: سعد رفیق

طاقت کا بے جا استعمال نہیں ہو گا، قانون توڑنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی: ...
طاقت کا بے جا استعمال نہیں ہو گا، قانون توڑنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی: سعد رفیق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نے احتجاج کرنے والوں کے مطالبات مان لئے تھے اور آج جواب دینا تھا لیکن رات کے اندھیرے میں دھاوا بول دیا گیا ۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ طاقت کا بے جا استعمال نہیں کیا جائے گا لیکن قانون توڑنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، پولیس کے پاس اسلحہ نہیں ورنہ جانی نقصان ہوتا ۔ ایک سوال کے جواب میں سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی گرفتاری کے حکم سے متعلق انہیں کوئی علم نہیں ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -