بھارتی گلوکار جگجیت سنگھ کی بیوی چترا سنگھ کا رتن جیسے اعزاز کا مطالبہ

بھارتی گلوکار جگجیت سنگھ کی بیوی چترا سنگھ کا رتن جیسے اعزاز کا مطالبہ

  

ممبئی (این این آئی)بھارتی ادا کار گلوکار جگجیت سنگھ کی بیوی چترا سنگھ نے ان کےلئے بھارت رتن جیسے اعزاز کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مرحوم غزل گلوکار جگجیت سنگھ کی بیوی چترا سنگھ نے ان کےلئے بھارت رتن کا مطالبہ کیا ہے۔2003 میں جگجیت سنگھ کو پدم بھوشن کے اعزاز سے نوازا گیا تھا اور ان کے نام پر ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا جا چکا ہے تاہم چترا سنگھ نے کہاکہ جگجیت سنگھ، نریندر مودی سے مل چکے تھے اور دونوں کے درمیان اچھے تعلقات بھی تھے۔ مجھے امید ہیں کہ انہیں بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔

مزید :

کلچر -