عامر خان کا ٹی وی شو ستیہ میو جیتے کا نیا ایڈیشن 21ستمبر سے شروع ہوگا

عامر خان کا ٹی وی شو ستیہ میو جیتے کا نیا ایڈیشن 21ستمبر سے شروع ہوگا

  

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے اداکار عامر خان کا ٹی وی شو ستیہ میو جیتے کا نیا ایڈیشن 21ستمبر سے شروع ہوگا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اپنے ٹی وی شو ’ستیہ میوجیتے‘ کے تیسرے ایڈیشن سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے مقصد سے میڈیا سے مخاطب ہوئے اور بتایا کہ ستیہ میو جیتے‘ کا یہ نیا ایڈیشن 21 ستمبر سے شروع ہوگا۔ شو کے موضوعات کی تفصیلات بتاتے ہوئے عامر خان کی آنکھوں میں آنسوں آ گئے۔ انھوں نے کہا کہ شو کی ریسرچ کے دوران مجھے کئی ایسے واقعات سے روبرو ہونا پڑتا ہے جو ہلا دینے والے ہوتے ہیں۔ وہ غم کو نہیں دکھا سکتے تاہم میرے لیے وہ بڑے جذباتی ہوتے ہیں۔ایسے ہی ایک تجربے کو انھوں نے شیئر کیا۔گزشتہ سیزن میں عصمت دری کے متاثرین پر ریسرچ کے دوران ایک لڑکی کا کیس سامنے آیا۔ عصمت دری کے بعد اسے جلا دیا گیا۔ ہسپتال میں مرتے وقت اس نے اپنا بیان دیا۔ وہ میں نے دیکھا ہے تاہم اسے ہم نہیں دکھا سکتے۔ میرے لیے وہ بہت دردناک تجربہ تھا۔عامر نے کہا کہ اب لوگ انہیں اداکار نہیں بلکہ اس شو کی وجہ سے زیادہ جانتے ہیں۔

مزید :

کلچر -