بھارتی متنازع ادکارہ ’پونم پانڈے ‘ کا فیس بک اکاﺅنٹ ختم کر دیا گیا
ممبئی (این این آئی) فیس بک سے ’پونم پانڈے‘ کی ’چھٹی‘ ہوگئی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک ‘ نے بھارت کی متنازع اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کا اکاﺅنٹ ختم کردیاہے جہاں تقریباً 21لاکھ لوگ ماڈل کے ’فالوورز‘ تھے تاہم اکاﺅنٹ ختم کرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔پونم پانڈے نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئیٹر‘ پراپنے ایک ٹوئٹ میں افسردگی کےساتھ فیس بک سے ’چھٹی ‘ ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ’فالوورز‘ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا فیس بک اکاﺅنٹ کیسے واپس لاسکتی ہیں؟۔