شدید بخار میں پرفارمنس پر صائمہ خان کے پروفیشنل ازم پر پروڈیوسر کی داد

شدید بخار میں پرفارمنس پر صائمہ خان کے پروفیشنل ازم پر پروڈیوسر کی داد
 شدید بخار میں پرفارمنس پر صائمہ خان کے پروفیشنل ازم پر پروڈیوسر کی داد
کیپشن: 1

  


لاہور ( فلم رپورٹر )صائمہ خان نے شدیدبخار میں گزشتہ روز ڈرامہ میں پرفارم کرکے پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ اور دیگر کو داد دینے پر مجبور کردیا ۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے صائمہ خان نے کہا کہ پرستاروں کی محبت میں طبیعت کی خرابی کے باوجود پرفارم کیاہے میں نے ہمیشہ اپنے کام کو اوّلیت دی ہے ۔بازارحسن میں بسنے والی طوائف زادیوں کی زندگی پرمبنی سٹیج ڈرامہ ’’حد کردی آپ نے ‘‘ ان دنوں تماثیل تھیٹرمیں کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں اداکارہ نداچوہدری، صائمہ خان، طاہرانجم، ساجن عباس، ردا چوہدری اوراشرف راہی سمیت دیگرشامل ہیں جبکہ ڈرامے کے مصنف اورڈائریکٹر اظہرملک اورپروڈیوسرقیصرثناء اللہ خان ہیں۔ ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ ندا چوہدری اورصائمہ خان سات سال بعد کسی سٹیج ڈرامے میں پرفارم کررہی ہیں۔

مزید :

کلچر -