ہالی ووڈ کی نئی ہارر تھرلر فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا
نیو یارک (این این آئی)ہالی ووڈ کی سنسنی سے بھرپور نئی تھرل فلم As Above, So Belowکا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارجان ایرک ڈوڈل کی اس فلم کی کہانی پیرس میں زیر زمین موجود قدیم قبرستان کی کھوج لگانے میں مصروف ایسے ماہرین آثار قدیمہ کے گرد گھوم رہی ہے جنہیں تحقیقات کے دوران غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔کیٹا کومبزنامی اس دہشت ناک قبرستان میں لاتعدادبدروحیں قبضہ جمائے ہوئے ہیںاور وہاں آنیوالے کسی بھی انسان کو زندہ واپس نہیں جانے دیتیں۔
لیجنڈنری پکچرز کی پروڈیوس کردہ اس ہارر تھرل فلم میں بین فیلڈ مین،ایڈوِن ہوج اورپرڈیٹا ویک اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں۔