مختلف مقامات پر آتشزدگی ،ہزاروں کا سامان جل گیا

مختلف مقامات پر آتشزدگی ،ہزاروں کا سامان جل گیا

  


لاہور(کرائم سیل ) شہر میں دو مقامات پر آتشزدگی کے باعث ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔بتایا گیا ہے کہ مصری شاہ کے علاقہ فیض باغ میں شیخ زاہد کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی اور گھر میں موجود فرنیچر سمیت دیگر سامان جل گیا ۔ نشتر کالونی کے علاقہ میں ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث آگ لگنے کے نتیجہ میں ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے آگ پر قابو پالیا ۔

مزید :

علاقائی -