شہید وارڈن تنویراقبال نے ایک مثال رقم کر دی ، طیب حفیظ چیمہ

شہید وارڈن تنویراقبال نے ایک مثال رقم کر دی ، طیب حفیظ چیمہ

  


لاہور(کرائم سیل) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود بھی فرائض کی ادائیگی سٹی ٹریفک کی تاریخ میں شامل ہے ۔سی ٹی او گذشتہ روز 2009میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے افسوسناک واقعہ میں اپنے فرائض کو نبھاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ٹریفک وارڈن تنویر اقبال شہید کے گھر باٹا پور گئے،ڈی ایس پی احسن گوندل اور دیگرافسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔طیب حفیظ چیمہ نے شہید وارڈن تنویر اقبال کے والدین اور عزیز واقارب سے ملاقات کی اور کہا کہ شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے اور تنویر آج بھی ہمارے دلوں میں اسی طرح ہے جس نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس اور وارڈنز کے لئے ایک مثال رقم کر دی ۔تنویر اقبال شہید کے والد محمد اقبال نے کہا سٹی ٹریفک پولیس میرے ہر دکھ سکھ میں میرے ساتھ ہے اور ہر وارڈن مجھے تنویر کی طرح پیارا لگتا ہے انہوں نے کہا کہ آج میں بے حد خوش ہوں کہ سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ ہمارے پاس آئے ۔

سی ٹی او نے کہا سٹی ٹریفک پولیس کے دروازے آپ لوگوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں بعد ازاں سی ٹی او نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔

مزید :

علاقائی -