50سالہ نامعلوم شخص پرُاسر ار طور پر جاں بحق
لاہور(کرائم سیل ) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں 50سالہ نامعلوم شخص پراسر ار طور پر جاں بحق ہوگیا ،شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش کو مردہ خانے جمع کروادیا ۔بتایا گیا ہے کہ پرندہ مارکیٹ نالہ کے قریب نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی شناخت کے لئے اس کے جسم پر موجود کپڑوں کے ذریعے تلاشی لی، تاہم شناخت نہ ہونے پر نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروادیا ۔