اغوا برائے تاوان میں ملوث گینگ کے سرغنہ سمیت4ملزمان گرفتار

اغوا برائے تاوان میں ملوث گینگ کے سرغنہ سمیت4ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل)نواب ٹاؤن پولیس نے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ٹیم نے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ عدنان عرف دانی ، خرم ریاض ، بلال قدیر ، مریم سرورکو گرفتار کر کے ملزمان سے مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل اپنی ملزمہ ساتھی(مریم سرور ) کے ذریعے فون کروا کے بہاولنگر کے تاجر اسد کو ملنے کے بہانے ٹھوکر بلوایا اور گن پوائنٹ پر تاجر کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر جوہر ٹاؤن کے ایک مکان میں رسیوں سے باندھ کر تاوان کی ڈیمانڈ کی جبکہ مغوی موقع ملنے پر بھاگ گیا ۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کر دیاگیا ہے جن سے مزید انکشافات کا امکان ہے ۔

مزید :

علاقائی -