عمران خان کا پارلیمینٹ ہاﺅس کے گیٹ کے سامنے دھرنا دینے کافیصلہ

عمران خان کا پارلیمینٹ ہاﺅس کے گیٹ کے سامنے دھرنا دینے کافیصلہ
عمران خان کا پارلیمینٹ ہاﺅس کے گیٹ کے سامنے دھرنا دینے کافیصلہ
کیپشن: Imran Khan

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارلیمینٹ ہاﺅس کے گیٹ کے سامنے دھرنا دینے کافیصلہ کر لیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے ظلم کی انتہاءکر دی، شریف برادران کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہورت میں ایسا نہیں ہوتا، جیسا آج یہاں ہوا، حکومت کے تشدد کے بعد لوگوں میں غم و غصہ ہے، کس قانون کے تحت خواتین اوربچوں پر ڈنڈے برسائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ظلم کی انتہاءکر دی ہے، اب شریف برادران کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔ عمران خان اور طاہر القادری کا کنٹینر کابینہ ڈویژن کے گیٹ کے سامنے موجود ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کے کنٹینر پر 50 سے زائد آنسو گیس کے شیل فائر کئے گئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -