جین مندر،26سالہ نوجوان نشہ کی زیادتی سے جاں بحق ہو گیا

جین مندر،26سالہ نوجوان نشہ کی زیادتی سے جاں بحق ہو گیا
 جین مندر،26سالہ نوجوان نشہ کی زیادتی سے جاں بحق ہو گیا
کیپشن: asif

  


لاہور(بلال چودھری)تھانہ مزنگ کی حدود میں 26سالہ نوجوان نشہ کی زیادتی سے جاں بحق ہو گیا،ورثا کا پتہ نہ چلنے پر پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوپہر دو بجے کے قریب جین مندر کے قریب سے گزرنے والے میٹرو بس پل کے نیچے سے مقامی افراد کو ایک شخص کی نعش ملی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی تلاشی لی لیکن شناخت کے حوالے سے کوئی دستاویز برآمد نہیں ہو سکی۔ تفتیشی افسر محمد اشرف کے مطابق نوجوان کارنگ گندمی ،ہلکی داڑھی اور بنیان شلوار پہن رکھی ہے ۔میٹرو بس پل کے نیچے موجود دیگر افراد سے پوچھ گچھ کی گئی تو ایک نشئی نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کا نام آصف بتایا جو کہ اچھرہ کا رہائشی تھا۔اس پر پولیس نعش کو لیکر اچھرہ گئی لیکن مختلف طریقوں سے کوشش کے باوجود پہچان نہ ہونے پر نعش لاوارث قرار دے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروادی گئی،زیادہ شبہ یہی ہے کہ نشہ کی زیادتی سے جاں بحق ہوا ہے ۔اگر کسی کو اس کے متعلق پتہ ہو تو تھانہ مزنگ میں رابطہ کرلے۔ جین مندر کے مقامی افراد نے نمائندہ\" پاکستان\" کو بتایا کہ آصف کئی روز سے یہاں دیگر نشئی افراد کے ساتھ پڑا رہتا تھا۔گزشتہ روز بھی صبح کے وقت یہ نشہ کا ٹیکا لگا کریہاں لیٹا لیکن کچھ دیر کے بعد جب اس کے ساتھیوں نے اسے جگانے کی کوشش کی تو وہ مر چکا تھا۔

مزید :

علاقائی -