جعلی یوتھ فیسٹیول کرانے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں،تحریک انصافیوتھ ونگ
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے صدر زبیر خان نیازی‘ عدیل شفیع‘ عصری بنت نعیم اور مہرین علی نے کہا ہے کہ آنے والا وقت صرف اور صرف تحریک انصاف کا ہے عمران خان کے اسلام آباد کے دھرنے اور آزادی مارچ میں ملک بھر کی یوتھ نے شرکت کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ جعلی یوتھ فیسٹول منعقد کرانے والوں کو مسترد کر چکے ہیں جعلی لیگ کے لیپ ٹاپ بھی اس کے کسی کام نہیں آئیں گے اور پاکستان کی یوتھ اسی طرح سے عمران خان کے شانہ بشانہ چلتی رہے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت جھوٹ کی بیساکھیوں کے سہارے مزید اقتدار کے مزے نہیں لوٹ سکتی حکمران اقتدارسے جانے کی تیاریاں کرلیں۔انسانوں اور یوتھ کا سمندر دھاندلی زدہ جعلی حکومت کوبہا لے جائے گا عمران خان کی قیادت میں لاکھوں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب نیا پاکستان بنا کر ہی دم لیں گے۔
