آئین اور جمہوریت کے تحفظ میں ہی پاکستان کی خوشحالی ہے،فرزانہ بٹ

آئین اور جمہوریت کے تحفظ میں ہی پاکستان کی خوشحالی ہے،فرزانہ بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ(ن) کی ممبر پنجاب اسمبلی فرزانہ بٹ نے کہا ہے کہ آئین اور جمہوریت کے تحفظ میں ہی پاکستان کی ترقی اور خو شحالی مضمر ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائدین نواز شریف اور شہباز شریف کا مشن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے، لہذا اس مشن کی تکمیل کیلئے مسلم لیگ(ن) کے قائدین اور کارکن ہرقیمت پر آئین اور قانون کا تحفظ کریں گے، انہوں نے کہا عمران خان اور طاہر القادری کے سٹیج ڈارموں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے اب تک ملکی معیشت کو12سو ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔، انہوں نے کہا کہ قوم مٹھی بھر لوگوں کے ان سٹیج ڈراموں سے تنگ آچکی ہے ، قوم اب ان ڈراموں سے نجات کے لئے دعائیں مانگ رہی ہے اور قوم کو جلد ہی ناچ گانوں پر مبنی سٹیج ڈراموں سے نجات مل جائے گی ۔