اقراءدارالاطفال سکول سسٹم سیف پارک کے طلبہ ایوان کارکنان کا مطالعاتی دورہ

اقراءدارالاطفال سکول سسٹم سیف پارک کے طلبہ ایوان کارکنان کا مطالعاتی دورہ

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اقراءدارالاطفال سکول سسٹم‘ سیف پارک‘ باغبانپورہ‘ لاہور کے طلباءو طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے جامعہ قادریہ تعلیم القرآن‘ ماڈل کالونی ‘ والٹنج روڈ‘ لاہور‘ جامعہ المرکز الاسلامی‘ مین والٹن روڈ‘ لاہور‘ مغل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن‘ بند روڈ‘ داروغہ والا‘ لاہور‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ احمد اباد‘ نیاز بیگ‘ لاہور‘ گورنمنٹ پرائمری سکول‘ نیاز بیگ‘ لاہور‘ ایم سی ماڈل گرلز ہائی سکول‘ اقبال پارک‘ شیخوپورہ‘ گورنمنٹ پیر بہار شاہ ڈگری کالج برائے خواتین‘ شیخوپورہ اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ جنڈیالہ روڈ‘ شیخوپورہ کا وزٹ کیا۔

 ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 1079تھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -