پیپلز پار ٹی آئین اور جمہوریت کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے،ثمینہ گھرکی

پیپلز پار ٹی آئین اور جمہوریت کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے،ثمینہ گھرکی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی، جمہوریت اور قانون کی عملداری پر مکمل یقین رکھتی ہے جس کا عملی ثبوت اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر میں دیا پیپلز پارٹی ان کو جمہوریت کی بالادستی کو یقینی بنانے پر مبنی تقریر پرزبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور اُنکے موقف کی بھر پور تائید کرتی ہے جس طرح سے پارٹی چیئرمین نے ان پر کیا ہے ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ پیپلز پارٹی شروع دن سے یہ کہتی آ رہی ہے کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکال لیا جائے اگر حکومت پہلے دن سے اپنا ذمے دارانہ کردار ادا کرتی تو آج یہ حالات نہ ہوتے جو ہیں موجودہ حالات کی تمام تر ذمے داری حکومت پر عائد ہوتی ہے جس کی آئے روز کی غلطیوں کی وجہ سے سیاسی بحران میں اضافہ ہو رہا ہے نہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جلد سے جلد موجودہ غیر یقینی سیاسی صورت حال کا خاتمہ چاہتی ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب حکومت اپنی پالیسوں کو درست کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -