پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کی مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز، ٹرافی بھی جیت لی

پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کی مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز، ٹرافی بھی جیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ نے ”ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیرئیر ایکسپو 2014“ میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور کئی مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے کے ساتھ ٹیم ٹرافی بھی جیت لی تقریب میں منعقدہ مقابلوں میں کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے حمزہ اعجاز، انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے سبطے حسن، یونیورسٹی لاءکالج کے سبطین رضا اور انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے شاہ زیب احمدنے کلچرل ڈانس مقابلوں میں دوسری جبکہ ڈرامہ کمپی ٹیشن میں کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے عبداللہ حسن، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے سبینہ جاوید، الیکٹریکل انجینئرنگ سے سیدہ فاطمہ، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے سنبل آصف، کالج آف فارمیسی سے رمیشہ خان، انسٹی ٹیوٹ کمیونیکیشن سٹڈیز سے شاہ زیب احمد اور اسامہ غیور، انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز سے سبطے حسن اور شعبہ فلاسفی سے جمال چشتی ، اسامہ نعیم اور علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے محمد عمران، حمزہ اعجاز، زینب جاوید اور بلال جعفری نے کلچرل فیشن شو میں دوسری جبکہ بیٹل آف بینڈز میں انسٹی ٹیوٹ کمیونیکیشن سٹڈیز کے طارق زاہد اور گروپ نے پہلی پوزیشن حاصل کی پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارک باد پیش کی۔