کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کےلئے نوجوان اساتذہ کا متحرک ہونا ضروری ہے، احسان بھٹہ

کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کےلئے نوجوان اساتذہ کا متحرک ہونا ضروری ہے، احسان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نوجوان اساتذہ سکول ایجوکیشن کا مستقبل ہیں اور ہم اپنے مستقبل سے پر امید ہیں کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لئے نوجوان اساتذہ کا متحرک ہونا اور ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنا ضروری ہے تاکہ طلباءبھی سیکھنے کے عمل میں متحرک رہیں نوجوان اساتذہ کی کامیابی ڈی ایس ڈی کی کامیابی ہے ٹریننگ کے ذریعہ نوجوان اساتذہ کو ضروری رہنمائی مل چکی ہے اب یہ اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی یقینی بنائیں ڈی ایس ڈی بدلتے رحجانات کے مطابق درس وتدریس کے معیار کو بڑھا کر سرکاری سکولوں کی کارکردگی بہتر کر نے کے لئے کوشاں ہے یہ بات پروگرام ڈائریکٹر احسان بھٹہ نے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میں گریڈ17 سے 18 میں تر قی کے امیدواران ایجوکیشن منیجرز اور اساتذہ کی لازمی پروموشن لنکڈ ٹریننگ اور نئے سبجیکٹ سپیشلسٹ کی انڈکشن ٹریننگ کے اختتام پرایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے سبجیکٹ سپیشلسٹ کے تربیتی پروگرام اور پروموشن لنکڈ ٹریننگ کو اساتذہ کی پیشہ وارانہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا اس ٹریننگ میں پنجاب بھر سے ٹریننگ میں حصہ لینے والے ایجوکیشن منیجرز اور اساتذہ کو سنڈیکیٹ ورک، گروپ ورک اور سپورٹس سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سمولیشن کے لئے پنجاب ایجوکیشنل اینڈوومنٹ فنڈ ،نیشنل ایجوکیشنل ایکوویپمنٹ سنٹر،اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ بھی کروایا گیا اس کے علاوہ تربیتی پروگرام کے اختتام پر بہتر کارکردگی دکھانے والے ٹرینیز میں میڈلز ،ٹرافی اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے اورکا میاب ٹریننگ کے انعقاد پرٹریننگ ٹیم کی کار کردگی کو سراہا۔