امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام سفیران ولایت سیمینار

امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام سفیران ولایت سیمینار

  

 لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) آئی ایس او کے زیراہتمام لاہور میں سفیران ولایت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ عصر حاضر میں استعمار کی سازش ہے کہ نوجوان علماءسے دور ہوجائیں،شہدا ءکا بنیادی کام مصنوعیت کے نظاموں سے ٹکرانا ہے،بابصیرت قیادت سادگی کے ساتھ ہمہ وقت میدان میں موجود رہتی ہے۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام سفیران ولایت سیمینار ،قومی مرکز لاہور میں منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں آئی ایس او کے جوانوں اور خواہران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار سے آغا حیدر موسوی، پروفیسر علی مرتضیٰ زیدی اور آئی ایس او کے مرکزی صدر اطہر عمران نے خطاب کیا آغا حیدر موسوی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عقیدے اور مذہب کی آزادی کے لیے قائم کیا گیا تھا مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے ملت تشیع کے سابق قائدین کے کردار و افکار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ علامہ شہید عارف حسین الحسینی کو ہم نہیں پہنچانا تھا مگر دشمن نے پہچان لیا تھا۔ پروفیسر علی مرتضیٰ زیدی نے لیڈر شپ کی خصوصیات پر نوجوانوں کو سیر حاصل لیکچر دیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے مرکزی صدر اطہر عمران نے تنظیمی برادران و خواہران کو ملت تشیع کے قائدین کے ایام وصال کی مناسبت سے ہدیہ تعزیت پیش کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -