فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام میں فوری طبی امداد کو بھی شامل کیا جائے،بشیر مہدی

فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام میں فوری طبی امداد کو بھی شامل کیا جائے،بشیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے ’’فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول‘‘ میں توسیع کا 9 واں مرحلہ ننکانہ صاحب سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں لانچ کر نا خوشد آئند ہے مگر اس پروگرام میں فوری طبی امداد کو بھی شامل کیا جائے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اس مرحلے میں دو سو نجی سکولوں کے ساتھ پارٹنر شپ ضرور کرے مگر طالب علموں کو طبی امداد کے بنیادی تقاضوں بارے بھی آگاہی فراہم کی جائے ۔ نجی سکولوں کی رہنمائی اور انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ساتھ الحاق کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کرنے کی غرض سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے شعبہ ابلاغ عامہ نے مختلف اضلاع میں آگاہی مہم شروع کر نے کا فیصلہ درست ہے، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پرائیویٹ سکولوں کے ساتھ پارٹنر شپ کا طریقہ کار انتہائی شفاف اور میرٹ پر مبنی ہونا چاہیے