دھرنے دینے والے معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں،راجہ حسن اختر

دھرنے دینے والے معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں،راجہ حسن اختر

  

لاہور(پ ر )لاہور چیمبر آف کامرس آزاد گروپ کے چیئرمین راجہ حسن اختر نے کہا ہے کہ چیمبر میں چند افراد کی اجارہ داری ہے ،موجودہ باڈی کے ہوتے ہوئے الیکشن شفاف ہونا ناممکن ہیں، دھرنے دینے والے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں،دھرنوں کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار پر بھی برے اثرات رونما ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،راجہ حسن اختر نے مزید کہا لاہور چیمبر جو کہ ممبرز کی فیملز کیلئے اہم جگہ ہے مگر چند افراد نے اس کو اپنی اجارہ داری بنا لیا ہے،چیمبر میں عہدیداروں کی بادشاہت قائم ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -