اسلام سے دوری کے باعث پاکستان پر مصیبتیں نازل ہوئیں : محمدزبیر الوریٰ

اسلام سے دوری کے باعث پاکستان پر مصیبتیں نازل ہوئیں : محمدزبیر الوریٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) حضرت علامہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری نے کاہنہ نو میں جمعیت علما پاکستان کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اسلام کے نام پر حاصل کیا لیکن اس کو حاصل کرنے کے بعد ہم نے اسلام سے دوری اختیار کر لی جسکی وجہ سے پاکستان پر مصیبتیں نازل ہونا شروع ہوگئی جن میں ملک میں بد امنی ،دہشت گردی،رشوت خوری، اقربا پروری اور کونسا گناہ ہے جو اس ملک میں نہیں ہو رہا ہے ان دھرنوں کی وجہ سے قوم سولی پر لٹکی ہوئی ہے سانحہ ماڈل ٹاون ایک بہت بڑا سانحہ ہے جس میں بہت سے افراد کو شہید کر دیا گیا اور جنہوں نے کیا ہے ان کو کیفر کردار تک پہنچنا ہوگا اس ملک کے حکمران بے حس ہو چکے ہیں او روہ اقتدار کے نشے میں مدہوش ہیں۔سیاسی لوگوں نے اس مسئلہ کو حل کرنے کی بجاے تھرڈ امپائر کو دعوت دے کر اس کو درمیان میں ڈال رہے ہیں اور اس کو خود دعوت دے رہے ہیں فوج پاکستان کا ایک مذہب ادارہ ہے اور یہ فوج کو درمیان میں ڈال کر اس کی حیثیت کو خراب کر رہے ہیں ، یہ حکمرانوں کی نااہلی ہے کہ وہ اس مسئلہ کو حل نہیں کر سکے۔

انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوے کہا کہ نواز شریف نے اپنی ہر حکومت میں سود کو جائز قرار دیا ہے اور ان کے دماغ میں تکبر ہے یہ جنگ عمران یا قادری کی جنگ نہیں ہے بلکہ یہ نواز شریف نے سود کو جاری رکھ کر اللہ سے جنگ کی ہوئی ہے اگر پاکستانی قوم کو اس عذاب سے نجات دلانی ہے تو پھر سودی نظام کو ختم کرنا ہوگااور حکمرانوں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا