پیپلز پارٹی اپنے تاریخی موقف سے پیچھے ہٹ چکی ہے،محمد جمیل

پیپلز پارٹی اپنے تاریخی موقف سے پیچھے ہٹ چکی ہے،محمد جمیل

  

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے تاریخی مؤقف سے پیچھے ہٹ چکی ہے جس سے اسکی مقبولیت میں مزیدکمی نظر آرہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا موجودہ سیاسی بحران نے عوامی نمائندگی کی دعویدار تمام جماعتوں کوننگا کردیا ہے اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے کہ پارلیمنٹ کی تمام جماعتیں بجلی کی قلت ،کرپشن ،لوٹ مار،مہنگائی اورلاقانونیت جیسے مسائل کو حل کرنے میں قطعی سنجیدہ نہیں،انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دوہرے انداز سیاست سے یہی نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ وہ بھی الیکشن 2013کی تاریخ دھاندلی میں برابر کی شریک تھی،مسلم لیگ(ن) کی بے جا حمایت کے حوالے سے پیپلز پارٹی میں تقسیم بھی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے نام پر قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں ،مسلم لیگ(ن) اگر وفاق اور پنجاب میں لوٹ مار کررہی ہے تو پیپلز پارٹی سندھ میں موج میلہ کررہی ہے،انہوں نے مزید کہا بحران کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے مگر مسلم لیگ(ن) نے ایک بار پھر فوج سے محاذآرائی شروع کردی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -