ڈاکٹر اشرف جلالی کی والدہ کے ختم چہلم کے سلسلہ میں اجتماع

ڈاکٹر اشرف جلالی کی والدہ کے ختم چہلم کے سلسلہ میں اجتماع

  

لاہور ( سٹاف رپورٹر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی والدہ کے ختم چہلم شریف کے سلسلہ میں بہت بڑا اجتماع منعقد ہو ا جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں علماءو مشائخ اور عوام نے شرکت کی مقررین نے مرحومہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علماﺅمشائخ نے کہاکہ اعمال صالحہ سے انسان دونوں جہانوں میں سر خروہوتا ہے اگر دنیاوی زندگی قرآن و سنت کی روشنی میں بسرکی جائے تو اللہ تعالیٰ اخروی زندگی میں انعامات سے نوازتا ہے مادہ پرستی کے دور میں ہم سب کو فکر آخرت اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اجتماع میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے علاوہ پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آباد،پیر سید وسیم الحسن شاہ نقوی ، پیر سید نوید الحسن شاہ مشہدی ،پیر سید ضیاءالاسلام شاہ گیلانی ،قاضی محمد عبد الرحمٰن جلالی اور بغداد شریف ، عراق سے تشریف لائے ہوئے شیخ محمد عمر سلیم بغدادی نے خطاب کیا، غازی احمد شیر خاں نیازی مہمان خصوصی تھے اختتامی دعا حضرت پیر سید محمد عظمت علی شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ کیلیانوالہ شریف نے کروائی

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -