پی ٹی آئی عوام کے بنیادی حقوق کی سر بلندی کےلئے میدان عمل میں اتری ہے، نذیر چوہان

پی ٹی آئی عوام کے بنیادی حقوق کی سر بلندی کےلئے میدان عمل میں اتری ہے، نذیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار )پاکستان تحریک انصاف لاہور کے رہنمانذیر چو ہان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں بادشاہی نظام کے خا تمے اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی سر بلندی کے لئے میدان عمل میں اتری ہے تحریک انصاف کا پارلیمنٹ ہاﺅ س کے سامنے دھر نا سے حکومت وقت بو کھلا ہٹ کا شکار ہو چکی ہے چیئر مین عمران خان کے حکم پر لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنو ں کا دھر نا اس بات کا واضح ثبو ت ہے کہ ملک بھر کی عوام حکومت وقت سے مستعفی ہو نے کا مطا لبہ کر رہی ہے نذیر چوہان نے کہا کہ پہلی بار عمران خان نے دھاندلی زدہ انتخابی نظام کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا جسے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، انہوں نے کہا عمران خان نے ممکنہ حد تک لچک دکھا دی مگر حکومت یکطرفہ ٹریفک چلانے پر بضد ہے ،غیر آئینی اقدام ہوا تو اس کے ذمہ دار ہٹ دھرم حکمران ہونگے،
 انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جولائی کے وسط میں دھاندلی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کی کال دی مگر اس پر سنجیدگی دکھانے کی بجائے تمسخر اڑایا گیا اور تاحال تحقیقات کے ضمن میں ایک انچ پیشرفت نہیں ہو سکی جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم استعفیٰ دیدیں انھو ں نے کہا کہ تحریک انصاف لاہورکے دھر نے میں سینکڑو ں افراد شر کت کر رہے ہیں جس کا دائرہ کاروسیع کیا جائے گا