نواز شریف کو ڈٹ جانے کا مشورہ دینے والے انہیں دھوکہ دے رہے ہیں،الطاف شاہد

نواز شریف کو ڈٹ جانے کا مشورہ دینے والے انہیں دھوکہ دے رہے ہیں،الطاف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی سیاست نظریہ ضرورت کی علامت ہے انہوں نے زندگی میں کسی اتحادی کے ساتھ وفانہیں کی ،وہ صرف دوسروں کواپنے مفادات اوراقتدار کیلئے استعمال کرتے ہیں وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھیچودھری تبریز، اورھا چودھری ، چودھری پرویز، نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی اور سیّد سلمان اکبرنے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کواپنی جعلی حکومت بچانے کیلئے ڈٹ جانے کامفت مشورہ دینے والے انہیں دھکااوردھوکہ دے رہے ہیں پیپلزپارٹی کی قیادت کو جمہوریت نہیں بلکہ سندھ اورآزادکشمیرمیں اپنااقتدار عزیز ہے توڑپھوڑ اور جلاؤگھیراؤکی سیاست مسلم لیگ (ن) کاٹریڈ مارک ہے ،عدالت عظمیٰ پربراہ راست حملے میں ملوث حکمران جماعت کی قیادت کاعدلیہ کے احترام کادعویٰ سفید جھوٹ ہے ہرکوئی زمینی حقائق اورنوشتہ دیوار نہیں پڑھ سکتا،اگرمیاں نوازشریف میں صلاحیت اورقابلیت ہوتی تووہ بحیثیت وزیراعظم ہربارآئینی مدت پوری کرتے مگر انہوں نے ہربارتصادم کاراستہ اختیار کر کے اپنااقتدارگنوایا ۔