پانی کے مسئلے پر پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر پہنچ سکتے ہیں،رفیق تارڑ

پانی کے مسئلے پر پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر پہنچ سکتے ہیں،رفیق تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) مستقبل میں پانی کے مسئلے پر پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر پہنچ سکتے ہیں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو بھارت سے نبٹنے کی ایک جامع حکمت عملی وضع کر لینی چاہیے کیونکہ اس معاملے میں ہم مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے ہمسایوں سے اچھے تعلقات کے ہم ہر گز مخالف نہیں ہیں لیکن اگر کوئی روزِ اوّل سے آپ کے استحکام‘سلامتی اور بقاء کے خلاف سازشوں میں مصروف ہو تو اس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیسے ممکن ہے؟ ہم بھارت کو اپنا ازلی دشمن اس لیے کہتے ہیں کہ اس نے قیام پاکستان کے ابتدائی دنوں میں ہی ہماری شہ رگ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھاان خیالات کا اظہار تحریک پاکستان کے نامور کارکن‘ سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ‘چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ جناب محمد رفیق تارڑنے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں منعقدہ فکری نشست بعنوان ’’بھارتی آبی جارحیت اور موجودہ صورتحال ‘‘ میں اپنے صدارتی خطاب میں کیا اس موقع پر ایڈیٹر روزنامہ نئی بات پروفیسر عطاء الرحمن‘تجزیہ نگار خارجہ امور مولانا امیر حمزہ‘ڈیم ایکسپرٹ انجینئر سلیمان نجیب‘پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی نشست کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستا ن ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا ۔ نشست کی نظامت کے فرائض ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے انجام دیئے۔ محمد رفیق تارڑ نے کہا کہ بھارت نے 1971ء میں ننگی جارحیت کے ذریعے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنا دیا تھا یہ کشمیر سے پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں پر 60سے زائد ڈیم اور بجلی گھر تعمیر کر رہا ہے تاکہ پاکستان کی زرخیز زمینوں کو بنجر بنا دے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی قیادت کو چاہیے کہ چانکیہ کے پیروکار بھارتی سیاستدانوں پر ہر گز اعتبار نہ کریں اور پاکستان کی شہ رگ کشمیر کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کی تدبیر کریں اگر ہم پختہ ارادہ اور نیک نیت پیدا کرلیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہندوستان ہمارے ساتھ برابری کی سطح پر بات نہ کرے۔خارجہ امورکے تجزیہ نگار مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ ہندوستان یوں تو ہمارا ازلی دشمن ہے لیکن نریندر مودی کی کامیابی پر اس کی دشمنی اور دھوکہ دہی اپنے عروج پرپہنچ گئی ہے۔ بی جے پی کی حکومت اور اسرائیلی تعلقات بہت بڑھ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسائل برطانیہ کے پیدا کیے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور دوسری استعماری طاقتیں ہندوستان کے پیچھے چھپ کر مسلمانوں کو کمزور کرنے کے درپے ہیں ادھر ہم اپنے جھگڑوں اور سیاسی تنازعوں میں پھنس کر اپنے مفادات کو بھول گئے ہیں اب پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کی حکومت ہے اور میاں نواز شریف قائداعظمؒ کے وارث کے طور پر موجود ہیں۔ اُن کو تو خالص اور اصل بات کرنی چاہیے۔