حکمرانوں کا مزیداقتدار میں رہنا جمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں،عابد صدیقی

حکمرانوں کا مزیداقتدار میں رہنا جمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں حکمرانوں کی بدحواسیوں نے ملک میں طوفان بپا کیا ہواہے ان کا مزید اقتدار میں رہنا ٹھیک نہیںجس کا نقصان حکمرانوں کو ہی ہو گا،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بول کر اپنے آگے ایک اور کنواں کھود لیا ہے مسلم لیگ ن کا مزید اقتدار میں رہنا ملک، جمہوریت اورقومی یکجہتی کیلئے نقصان دہ ہے، حکمران غیر متعلقہ افراد سے کریکٹر سرٹیفکیٹ لے کر اپنی حکومت نہیں بچا سکتے انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ممکنہ حد تک لچک دکھا دی، پوری قوم نے دیکھ لیا کہ نواز شریف اور ان کے سازشی حواری ملک اور جمہوریت کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -