پیپلز پارٹی آئینی نظام بچانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے،زاہد ذوالفقار

پیپلز پارٹی آئینی نظام بچانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے،زاہد ذوالفقار

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر زاہد ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک میں آئینی نظام بچانے کی بھرپورکوشش کر رہی ہے،پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کے آئینی نظام قائم رہنے سے ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہوسکتا ہے1973میں آئین بہت مشکل سے بنایا گیا تھا،ملک کو متحد رکھنے کیلئے آئین کی حفاظت بہت ضروری ہے،کیونکہ یہ ایک متفقہ آئین ہے ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیکر ثابت کیا کہ متفقہ آئین ملک کی بقاء کیلئے بہت ضروری ہے،اس وقت کی تمام سیاسی پارٹیوں نے چاہے وہ اقتدارمیں تھیں یا اپوزیشن میں سب نے دستخط کئے اب ملک کے موجودہ ملکی بحران میں آئین کو تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا،کیونکہ اگر آئین ختم ہوگیا تو ملک پستی کی طرف چلا جائے گاملک کی موجودہ بحرانی صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ آج اگر تمام سیاسی جماعتیں آئین پر عملدرآمد کریں تو بحران کا حل نکل سکتاہے پیپلزپارٹ آج بھی مشکل حالات میں آئین اور پارلیمنٹ کی بات کرتی ہے جمہوریت میں احتجاج کرنے کا حق اپوزیشن کو ہوتا ہے لیکن احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر ہونا چاہئے، اور اسکے مطالبات قانون کے تقاضے پورے کر کے حل کرنے چاہئے پیپلزپارٹی نے آئین اور جمہوریت بچانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور کبھی ملک کو نقصان پہنچانے والی جماعتوں کا ساتھ نہیں دیا،بلکہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ہے، آج بھی پیپلزپارٹی اپنے سیاسی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔حکومت کو چاہئے کہ ملکی وسائل کی طرف توجہ دے اور اس نازک حالات میں حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے، ملک میں امن وامان کی صورتحال بہت خراب ہے،لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں،پیپلزپارٹی ملک کو کبھی تباہی اور پستی کی طرف جاتا دیکھ نہیں سکتی تمام سیاسی اور جمہوری قوتوں کو پیپلزپارٹی کا ساتھ دینا چاہئے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -