(ن)لیگ کی حکومت 18کروڑ عوام کی طاقت سے برسر اقتدار آئی ، عبدالغفار روپڑی

(ن)لیگ کی حکومت 18کروڑ عوام کی طاقت سے برسر اقتدار آئی ، عبدالغفار روپڑی

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی مرکزی جمعیت اہلحدیث میں مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ پانچ وقت کی نماز بہت ضروری ہے نماز بے حیائی اور تمام برائیوں سے بچاتی ہے اور نماز جنت کے دروازے کی چابی ہے نماز کے بعد مرکزی جماعت کے امیر عبدالغفار روپڑی نے مقامی اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت 18 کروڑ عوام کی طاقت سے برسر آقتدار آئی ہے اور طاہر القادری اور عمران خان دونوں نے غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے استعفیٰ دینے کی رٹ لگا رکھی ہے ان دونوں بے لگام لیڈروں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک اور قوم کے دشمن ہیں ان کی سازش ناکام بنانا صرف مسلم لیگ (ن)نہیں بلکہ پورے پاکستان کے ہر شہری کی ذمہ داری ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عورت کو اشتہار میں استعمال کرکے اس کا تقدس پامال کرنا درست نہیں ہے انہوں نے کہا کہ معیشت کو تباہ کرنے کی ذمہ داری آزادی انقلاب مارچ کے قائدین کے سر ہے ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے غیر ملکی ایجنٹ ہیں اس موقع پر حافظ محمد اجمل طاہر،ملک ممتاز حسین ،ڈاکٹر غلام مجتبیٰ ،ملک رضوان الٰہی بھی کانفرنس میں موجود تھے ۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -