پنجاب حکومت شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،راشدہ یعقوب

پنجاب حکومت شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،راشدہ یعقوب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،دانش سکولوں کا قیام غریب طالب علموں کے لئے انقلابی قدم ہے سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کیے گئے ہیں جبکہ سکولوں میں اساتذہ کی تعداد کو طلباء کی تعداد کے تناسب سے حقیقت پسندانہ بنایا جارہا ہے طلبا و طالبات کے گریڈ لیول کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب سکول ریفارمزروڈ میپ کو متحرک اور فعال انداز سے آگے بڑھایا جائے گاڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے دور دراز کے سکولوں میں بجلی کی فراہمی کے لئے سولر پینل لگانے کیلئے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -