پارلیمینٹ ہاﺅس کے جنگلے پرتعینات پولیس اہلکاروں کو گزشتہ روز ’اچانک‘ ہٹا لیا گیا

پارلیمینٹ ہاﺅس کے جنگلے پرتعینات پولیس اہلکاروں کو گزشتہ روز ’اچانک‘ ہٹا ...
پارلیمینٹ ہاﺅس کے جنگلے پرتعینات پولیس اہلکاروں کو گزشتہ روز ’اچانک‘ ہٹا لیا گیا
کیپشن: parliament-house

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمینٹ ہاﺅس کے جنگلے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو گزشتہ رات بغیر بتائے ہٹائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمینٹ ہاﺅس کے جنگلے کے ساتھ تعینات پولیس کمانڈوز کو گزشتہ رات اچانک ہٹا لیا گیا اور اس فیصلے سے متعلق فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اس طرح پارلیمینٹ ہاﺅس میں تعینات فوج اور مظاہرین کے درمیان سیکیورٹی کا کوئی بھی حصار نہیں تھا لیکن اس کے باوجود پارلیمینٹ کے احاطے میں داخل ہونے والے افراد نے فوج کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے کی کوشش نہ کی بلکہ فوج کی جانب سے منع کئے جانے پر مظاہرین آگے بڑھنے سے رک گئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -