عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے،فرخ مون

عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے،فرخ مون

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے اور اب کسی بھی وقت نئے پاکستان کا سورج طلوع ہونے والا ہے دھاندلی اور جعلی مینڈیٹ والی حکومت کا رخصت ہونا عوام نے لکھ دیاہے اسلام آباد کے ساتھ ساتھ اسمبلی ہال چوک لاہور کے کامیاب ہزاروں افراد کے دھرنے نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ لاہور بھی ملک بھر کی طرح عمران خان کا قلعہ ہے مال روڈ کے دھرنے میں ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ عمران خان کے کامیاب دھرنوں سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور اپنی جعلی حکومت کو بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں حکمرانوں کے ظلم و ستم کے ستائے ہوئے عوام عمران خان کی قیادت میں ان سے استعفے مانگ رہے ہیں کبھی ایسا نہیں ہوا تھا کہ مزدوراورمحنت کش طبقہ رات کوخالی پیٹ سوجا ئیں لیکن حکمرانوں نے عوام سے روز گار بھی چھین لیا ہے اور مہنگائی بھی اس قدر کردی ہے کہ غریب کو تین وقت کی بجائے ایک وقت کی روٹی بڑی مشکل سے مل رہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -