آنسو گیس کی شیلنگ، چوہدری شجاعت حسین کی حالت ’غیر‘ ہو گئی

آنسو گیس کی شیلنگ، چوہدری شجاعت حسین کی حالت ’غیر‘ ہو گئی
آنسو گیس کی شیلنگ، چوہدری شجاعت حسین کی حالت ’غیر‘ ہو گئی
کیپشن: Ch.shujaat

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دھرنوں پر پولیس کی شیلنگ سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی حالت غیر ہو گئی جس پر انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے رہنماءکامل علی آغاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی گاڑی طاہر القادری کی گاڑی سے آگے موجود تھی کہ اچانک شیلنگ شروع ہو گئی۔ چوہدری شجاعت کی گاڑی کے سامنے کھڑی خواتین کارکنان میں سے ایک خاتون آنسو گیس کے باعث بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑی جس کی مدد کیلئے چوہدری شجاعت حسین گاڑی کا دروازہ کھول کر باہر آ گئے تاہم اسی دوران آنسو گیس کا ایک اور شیل ان کے قریب آ گرا جس کے باعث ان کی حالت غیر ہو گئی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -