عمران بنی گالہ اور طاہر القادری کینیڈا جائیں گے، چوہدری برادران لاپتہ ہیں: وزیر دفاع

عمران بنی گالہ اور طاہر القادری کینیڈا جائیں گے، چوہدری برادران لاپتہ ہیں: ...
عمران بنی گالہ اور طاہر القادری کینیڈا جائیں گے، چوہدری برادران لاپتہ ہیں: وزیر دفاع
کیپشن: khawaja asif

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دھرنے دینے والوں کے قول و فعل میں بہت تضاد ہے، عمران خان بنی گالہ اور طاہر القادری کینیڈا جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا کوئی بندہ یہاں نہیں، کنسرٹ نہیں ہوا تو سب چلے گئے، چوہدری شجاعت، پرویز الٰہی لاپتہ ہیں، تلاش گمشدہ کا اشتہار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد روکنے کیلئے 245 کا استعمال کریں گے اور حد سے تجاوز نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عورتوں اور بچوں کو پارلیمینٹ ہاﺅس کے لان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -